20 اکتوبر 2020 - 12:42
چھے مہینے میں ایران کی 30 بلین ڈالر مصنوعات برآمد

ان برآمدی مصنوعات کا 74فیصد کا مقصد چین، متحدہ عرب امارات، عراق، ترکی اور افغانستان ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزارت صنعت، کانوں اور تجارت کے ڈائریکٹر جنرل برائے صوبائی امور نے کہا ہے کہ روان سال کے پہلے چھ مہینے کے دوران ملک سے 30 بلین ڈالر مصنوعات کو برآمد کیا گیا ہے۔

یہ بات ایرج حسن زادہ نے آج بروز منگل ایرانی صوبے خراسان شمالی کی صنعت، تجارت اور مائنز تنظیم کے قائم مقام علی اصغر رضازادہ کی تعارفی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اس سال کی پہلی ششماہی میں ملک سے 30 ارب ڈالر سامان کو برآمد کیا گیا ہے جن میں سے پٹرول اور میتھانول اہم برآمدی اشیاء تھیں۔

ان برآمدی مصنوعات کا 74فیصد کا مقصد چین، متحدہ عرب امارات، عراق، ترکی اور افغانستان ہے  

انہوں نے موجودہ صورتحال میں ملکی برآمدات کی اچھی شرح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 13 اکتوبر تک ملک سے برآمد ہونے والی اشیا کی شرح 36 ارب ڈالر ہوگئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲